Sunday, January 24, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

بھتہ خوری سے تنگ چھوٹے تاجروں نے مدد مانگ لی

KCCI Logoکراچی کراچی کی مختلف مارکیٹوں کے 50 سے زائد نمائندوں نے بھتہ خوری،ڈکیتی اور دکانوں کے تالے توڑنے کے واقعات میں مسلسل اضافے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراچی چیمبر سے مدد مانگی ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں خاص طور پر پاکستان رینجرز سندھ پر زور دیا جاسکے کہ وہ موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر چھوٹے تاجروں اور دکانداروں نے بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) کے چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی سے ملاقات میں بتایا کہ رینجرز نے بعض دکانداروں کو سہولت کار کے الزام میں گرفتار کیا ہے جو اکثرکیسز میں حقیقت پر مبنی نہیں لہٰذا یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے کیونکہ مذکورہ دکاندروں کے اہل خانہ بہت زیادہ پریشانی کاشکار ہیں انہیں نہیں معلوم کہ گرفتاری کے بعد انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں نے کہاکہ ’’ سہولیت کار‘‘ کی تعریف کیا ہے اس کو واضح کرنا چاہیے تاکہ چھوٹے تاجر ودکاندار اپنے روز مرہ کے کاروباری لین دین میںہوشیاری سے کام لے سکیں اور کچھ غلط پایا جائے تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat