کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) اور ہاشمانی فاؤنڈیشن کی جانب سے کے سی سی آئی کے مجید باوانی آڈیٹوریم میں ایک روزہ فری طبی کیمپ لگایا گیا جس میں ہاشمانی اسپتال کے طبی ٹیم نے کولیسٹرول، یورک ایسڈ،ہڈیوں اور آنکھوں کا مفت معائنہ کیا۔کے سی سی آئی کے بڑی تعداد میں ممبران اور اسٹاف کے علاوہ بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی، قائمقام صدر کے سی سی آئی عبدالباسط عبدالرزاق، نائب صدر ریحان حنیف، کراچی چیمبر کی سب کمیٹی برائے صحت وتعلیم کے چیئرمین اسماعیل سوریا اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے بھی طبی کیمپ کا دورہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کروائے۔