Tuesday, October 27, 2020
Home Trending کانفرنس میں شرکت کرنے سے پاکستانی تاجروں کو فائدہ ہوگا، بحرین قونصل...

کانفرنس میں شرکت کرنے سے پاکستانی تاجروں کو فائدہ ہوگا، بحرین قونصل جنرل

KCCI'SCRESTCGBAHRAINکراچی میں بحرین کے قونصل جنرل ابراہیم احمد الحجازی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کو عرب ایشیا بزنس پارٹنرشپ سمٹ کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ علاقائی مارکیٹوں میں دوبارہ سرمایہ کاری کے موضوع پر سمٹ 9 دسمبر سے 11 دسمبر 2014 تک مناما کے انٹرنیشنل ایگزیبشین و کنونشن سینٹرمیں منعقد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر کے سی سی آئی کے صدرعبداللہ ذکی اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

بحرین کے قونصل جنرل نے کہاکہ سمٹ میں شرکت سے پاکستانی تاجروں کو بحرین سمیت خطے کے تاجروں سے باہمی ملاقات اور جوائنٹ وینچر کے حوالے سے تبادلہ خیال کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ایونٹ کاانعقاد کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری اور خطے کے دیگر شرکت کنندگان کے تعاون سے کیاجارہاہے۔انہوں نے سمٹ کو کامیاب بنانے کے لیے کراچی چیمبر سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان بھر کے تمام چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کی شرکت یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے صدرعبداللہ ذکی نے پاکستان کے ساتھ بحرین کے وقتاً فوقتاً تعاون کو سراہتے ہوئے دونوں ملکوں کی تاجربرادری کے درمیان تجارتی و کمرشل تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بحرین پائیدار بنیاد پرتجارتی ومعاشی سرگرمیوں کوفروغ دے سکتے ہیں۔ کراچی چیمبر بحرین کے ہم منصب کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے پاکستان توانائی، مائننگ کے شعبوں خاص طور پرسندھ میں تھر کول منصوبے اور بلوچستان میں سونے وتانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔دونوں ممالک کی کاروباری برادری اتحاد اور باہمی اشتراک کے ذریعے ان شعبوں میںمشترکہ منصوبے شروع کرسکتے ہیں تاہم پاکستان اور بحرین کی حکومتوں کو دونوں ملکوں کے تاجروں کو قریب لانے میں اپنا کردار ادار کرنے کی ضرورت ہے۔

کے سی سی آئی کے صدر نے موجودہ دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں جانب سے مشترکہ کوششوں سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بحرین کے ساتھ تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنا چاہیے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارتی حجم کو فروغ حاصل ہو گا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہت منافع بخش شعبے ہیں جن میں حلال اینڈ پروسیڈز فوڈز،زراعت،لائیواسٹاک، توانائی اور تعمیراتی شعبے قابل ذکر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...