Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار انڈونیشین تاجروں کیلیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، افتخار وہرہ

انڈونیشین تاجروں کیلیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، افتخار وہرہ

kcci indonesiaکراچی۔    کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار احمد وہرہ نے انڈونیشین قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اور دونوں ممالک گندم،تازہ پھل، میوہ جات ، ریڈی میڈ گارمنٹس،فنشڈ وسیمی فنشڈ لیدر،مچھلی و مچھلی کی مصنوعات،کاٹن فیبرک،کھالیں،آلات جراحی،دستکاری اور کھیل کا سامان وغیر برآمد کر کے دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دیاجاسکتا ہے جبکہ حلال خوراک کی صنعت میں بھی دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سینٹوسو(Hadi Santoso)نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تیزی سے ترقی کرتے اقتصادی تعلقات دونوں ملکوں میں دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور وسیع تجارتی شراکت داری کی راہ ہموار کریں گے۔انڈونیشیا اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم30ستمبر2014تک 1.69ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیاہے جو سال بہ سال 60فیصد اضافے کوظاہرکرتا ہے اورقوی امید ہے کہ رواں برس کے آخر تک مجموعی تجارتی حجم 2.3سے2.4ارب ڈالرتک پہنچ جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میںکیا۔اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدرافتخار احمد وہرہ،سینئر نائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی،نائب صدرآغاشہاب احمد خان،سابق صدر مجید عزیز اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کہاکہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان آنے والے وقتوں میں دوطرفہ تجارتی تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے انڈونیشیا ساو¿تھ ایسٹ ایشین خطے کی سب سے بڑی معیشت ہے اورجی 20کا رکن ہونے کی وجہ سے انڈونیشیا تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا جبکہ پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ خطے کی دوسری بڑی معیشت ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک بے پناہ وسائل کے مالک ہیں اور تجارت کے شعبے میں باہمی تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے تاہم ان صلاحیتوںکو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔
انڈونیشین قونصل جنرل نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان خاص طور پر پشاور اسکول سانحہ کے شہداءکے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انڈونیشین حکومت اس غیر انسانی عمل کی شدید مذمت کرتی ہے جوکسی صورت بھی جائز نہیںانڈونیشین حکومت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور تعاون پیش کرتی ہے۔انہوںنے کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کو انڈونیشیا کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ کے سی سی آئی کا نمائندہ اُن کے ہمراہ انڈونیشیا کا دورہ کرے تاکہ انڈونیشین تاجربرادری،کاروباری حلقوں اور مقامی حکومتوں کو”مائی کراچی“نمائش کے بارے میں آگاہی فراہمی کی جاسکے۔انہوںنے کراچی چیمبر کو مشترکہ فوائدکے حصول کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...