Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار بولٹن مارکیٹ کے100سے زائد تاجروں کا کے سی سی آئی کا دورہ

بولٹن مارکیٹ کے100سے زائد تاجروں کا کے سی سی آئی کا دورہ

Karachi Chamber Gift  کراچی ،                             بولٹن مارکیٹ کے تاجروں نے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) اور بزنس مین گروپ کی خدمات کو سراہتے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ کراچی چیمبر نے تاجربرادری باالخصوص چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل میں ہمیشہ موثر کردار ادا کیا جسے چھوٹے تاجر قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔بولٹن مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد تاجروں کے ایک وفد نے بولٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر رفیق جدون کی سربراہی میں بدھ کے روزکے سی سی آئی کا دورہ کیا اور صدر عبداللہ ذکی سے ملاقات کی۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر عبداللہ ذکی نے بولٹن مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل غور سے سنے اور انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ خاص طور پر امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے مضطرب دکانداروں کے مسائل شامل ہیں۔انہوںنے کمرشل مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز اور کراچی چیمبر کے درمیان رابطوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر کے عہدیداران کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل بروقت حل کیے جائیں اور یہ اسی صورت ممکن ہوسکتا ہے جب ہمارے درمیان روابط مضبوط ہوں گے۔

karachi-chamber-of-commerce

عبداللہ ذکی نے کہاکہ بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی چھوٹے تاجروں کو درپیش مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مسائل کے فوری حل کو ترجیح دی۔سراج قاسم تیلی کا یہ ماننا ہے کہ چھوٹے تاجر کراچی شہر کی معیشت میں انتہائی اہم کردار دا کررہے ہیں لہٰذا کراچی چیمبر کو چھوٹے تاجروں پر خاص توجہ دینی چاہیے۔

بولٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر رفیق جدون نے چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی اور کے سی سی آئی کے عہدیداران کی جانب سے چھوٹے تاجروں کے ساتھ بھرپور تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ بی ایم جی کی لیڈرشپ پر ہمیں پورا اعتماد ہے کیونکہ انہوںنے ہر مشکل گھڑی میں تہہ دل سے چھوٹے تاجروں کے ساتھ تعاون کیا۔2009 میں پیش آنے والے سانحہ عاشورہ کے دوران چھوٹے تاجروں کی دکانوں کو مشتعل افراد نے نذر آتش کر دیا تھا جس کے نتیجے میں چھوٹے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا مگر بی ایم جی کی لیڈر شپ اور کراچی چیمبر کی جانب سے گراں قدر کوششوں کے باعث تمام دکانداروں کے نقصانات کا نہ صرف مکمل ازالہ کیا بلکہ دکانوں کی تعمیر نو بھی کی۔

 

رفیق جدون نے کہاکہ کے سی سی آئی کے عہدیداران نے کراچی سے اسلام آباد تک اعلیٰ حکام سے مدد طلب کی جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ہم بی ایم جی لیڈرشپ خاص کر سراج قاسم تیلی کے مشکور رہیں گے جنہوںنے چھوٹے تاجروں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے جنگی بنیادوں پرر یلیف کے کاموں کا آغاز کیا اور اسے بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی جمعہ کی صبح پل کے نیچے پارک یکے بعدیگرے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ...

آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت...

ناگن چورنگی پر 5 گاڑیوں میں آگ لگ گئی

کراچی:نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی پر پل کے نیچے 5 گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے...