Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں کاروبار چینی قونصل جنرل ما یاو کی کے سی سی آئی کے وفد...

چینی قونصل جنرل ما یاو کی کے سی سی آئی کے وفد سے ملاقات

KCCI Logoکراچی، چینی قونصل جنرل ما یاو نے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کے وفد سے چینی قونصلیٹ میں ملاقات کی۔ وفد میں موجود صدر افتخار احمد وہرہ،سینئر نائب صدر محمدابراہیم کوسمبی اور نائب صدر آغا شہاب احمد خان شامل تھے، جبکہ چین کے وائس قونصل جنرل موو یونگ پینگ (Mu Yongpeng) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چین کے قونصل جنرل ما یاو( Ma Yauo) نے کہاکہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے اور بہت جلد چین کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے ، معاشی راہدی سمیت انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے مختلف منصوبوں پر چین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی اپنی جگہ موجود ہے جس پر جلد عمل درآمد کیاجائے گا۔چین ہمیشہ پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اس کی خارجہ پالیسی کے تحت بھی دونوں ملکوں کے کے درمیان مضبوط شراکت داری کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کے افتخار احمد وہرہ نے قونصل جنرل کی جانب سے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے یقین دہانی کرانے کا خیر مقدم کیا جو یقینی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کومزید مستحکم بنانے کاباعث ہو گا۔ انہوںنے چینی قونصل جنرل کے کراچی چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ کراچی چیمبر نے چین کے ساتھ تجارت کے فروغ اور دوطرفہ تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے میںہمیشہ موثر کردار ادا کیا۔ کراچی چیمبرنے چین کے ساتھ مضبوط تجارتی روابط پر بھرپور توجہ مرکوزرکھی ہوئی ہے ہمارا یہ ماننا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ پورے خطے کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔دونوں ممالک کو تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافے کو مستحکم بنیاد پر ممکن بناناچاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...