Thursday, January 21, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

لیاقت آباد شریف آباد میں سی ٹی ڈی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔...

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی داؤد چالی ریلوے ٹریک کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی...

سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

سونے کی قیمت مزید برھ گئی، فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 9...

بختاور کے دولہا شادی کے لئے کراچی پہنچ گئے

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے دولہا...

سرکلر ٹرین کی آمدن اخراجات سے نصف بھی نہیں

سرکلر ٹرین کی آمدن اخراجات سے نصف بھی نہیں، جس کے باعث خسارے کا شکار پاکستان ریلوے کو مزید نقصان ہورہا ہے، پاکستان ریلوے نے 7 روز قبل کراچی میں سرکلر ٹرین کا آغاز کیا تھا، ریلوے نے پپری تا سٹی اسٹیشن چار ٹرینیں شروع کی تھی، تاہم چاروں ٹرینوں میں مجموعی طور پر 75 فیصد تک نشستیں خالی جارہی ہیں، جب کہ ریلوے کے لئے بڑا مالی بوجھ سرکلر ٹرین بن گئی ہے جس کی آمدن اخراجات سے نصف بھی نہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکلر ٹرین میں گنجائش سے صرف 25 فیصد مسافر سفر کررہے ہیں اور سرکلر ٹرین سے ریلوے کو یومیہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، صرف شام چھ بجے چلنے والی سرکلر ٹرین میں 90 فیصد سے زائد مسافر سفر کررہے ہیں۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کراچی سرکلر ٹرین کی صورتحال کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کرےگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat