کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کے پروگرام کے تحت پاکستان ریلوے نے روٹ کی دیواروں کی تزئین و آرائش کروانے کے لئے اشتہار دے دیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اورنگی سے پپری اسٹیشن کی دیواروں پر رنگ و روغن اور شجر کاری کی جائے گی، سرکلر ریلوے 5 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔