Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ہاتھوں سے معذور کے الیکٹرک ملازم کی خودسوزی کی دھمکی

ہاتھوں سے معذور کے الیکٹرک ملازم کی خودسوزی کی دھمکی

ke-mulazaminکراچی ، کے الیکٹرک کے دونوں ہاتھوں سے معذور سابق ملازم سید ارشد علی نے کہا ہے کہ کل بروز ہفتہ 12 بجے دن تک کے الیکٹرک کی انتظامیہ نے ان کے مطالبات منظور نہ کئیے تو ہیڈ آفس کے سامنے اپنے بیوی بچے کے ہمراہ خود سوزی کریں گے اور خود کو آگ لگا دیں گے،مجھے اپنے آتھ ماہ کے بچے اور والد کا مستقبل عزیز ہے ،میں خوددار آدمی ہوں جو روڈوں پر بھیک نہیں مانگ سکتا،وہ جمعہ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ 19 فروری 2016 کو دوران ڈیوٹی 11 ہزار وولٹ ہائی ٹینشن لائن پر شاک لگا تھا ،جس کے سبب میرے دونوں ہاتھ جڑھ سے ختم ہوگئے ہیں اور کے الیکٹرک نے مجھ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے جدید ترین بائیونیک سینس ہاتھ لگواکر دیں گے ،مجھے مکان فراہم کیا جائے گا اور مجھے ملازمت پر بھی مستقل کیا جائے گا،لیکن ایسا نہ کیا گیا،بلکہ مجھے کے الیکٹرک والوں نے احتجاج سے روکنے کے لئے پولیس سے گرفتار کرا کے چار گھنٹے تک لاک آپ میں بند کرایا اور پولیس نے مجھ پر تشدد کیا،انہوں نے کہا کہ جو حکومت سندھ روٹی ،کپڑا ،مکان کا نعرہ لگاتی ہے میں اس کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ مزدوروں کے حقوق دلائیں۔
abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...

شیر شاہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری شدید پریشان

کراچی:شیر شاہ کالونی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، آوارہ کتوں کا ایک علاقہ مکین پر حملہ، جان بچانے کے لئے بھاگ کر...