کے ای بلدیہ عظمی کے 22ہزار ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں رکاوٹ

KMCکراچی، کے الیکٹرک نے بلدیہ عظمی کراچی کے 22ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو وقت پر پنشن کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈال دی اور ان ملازمین کو جولائی میں پنشن وقت پر نہیں مل سکے گی۔ حکومت سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود کے الیکٹرک کو بروقت واجبات ادا نہ کرنے اور کے الیکٹرک کی جانب سے بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر میں لائٹ کاٹنے کی وجہ سے بلدیہ عظمی کراچی کے 22 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو ماہ جولائی کی پنشن وقت پر نہیں مل سکے گی لہٰذا پنشنرز سے کہا گیا ہے کہ دوسرے اعلان تک وہ بنکوں کے چکر لگا کر پریشان نہ ہوں۔ بجلی کی بحالی کے بعد پینشن کی رقم ان کے اکاونٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top