کے الیکٹرک کا بلدیہ عظمیٰ پر بغیر نوٹس دفاتر پر چھاپے مارنے کا الزام

k eletekکراچی، کے الیکٹرک نے الزام عاید کیا ہے کہ کے ایم سی کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے کے الیکٹرک کے دفاتر پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کے الیکٹرک کے ٹیپو سلطان اور نارتھ کراچی کسٹمر کیئر سینٹرز پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے کارروائیوں کے باعث کے الیکٹرک کے احاطوں کو نقصان پہنچااور کسٹمر کیئر سینٹرز پر آئے صارفین کو خدمات کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، ترجمان کے مطابق بدھ کے روز شارع فیصل سے متصل کے الیکٹرک کے ٹیپو سلطان کسٹمر کیئر سینٹر پر کے ایم سی کی طرف سے بغیر پیشگی نوٹس اچانک توڑ پھوڑ سے ناصرف کسٹمر سروس متاثر ہوئیں بلکہ صورتحال کے پیش نظر کئی صارف کسٹمر کیئر سینٹر سے واپس چلے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top