کئی علاقوں میں بجلی غائب، کے الیکٹرک کی روایتی طفل تسلیاں

k-electricکراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے شہری پریشان ہیں۔ کھارادر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی 2 گھنٹوں سے معطل ہے جب کہ پرانی سبزی منڈی الہلال سوسائٹی میں بھی ایک گھنٹہ سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔ ماڈل کالونی، کورنگی، اورنگی ٹاون، شاہ فیصل کالونی، ملیر رفاع عام، لیاقت آباد اور گلشن میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے باعث چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ہے، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے صارفین سے پریشانی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تار، بجلی کے کھمبوں اورپی ایم ٹیز سے دور رہیں، برقی آلات ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں کیونکہ بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top