Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت سفاری پارک میں دو روز سے بجلی کی فراہمی معطل

سفاری پارک میں دو روز سے بجلی کی فراہمی معطل

karachi Mapکراچی،کبھی شارٹ فال کا بہانہ کبھی کیبل فالٹ، کبھی تیل کی سپلائی بند تو کبھی کینپ سے بجلی کی فراہمی معطل، کے الیکٹرک کے پاس بہانوں کی کمی نہیں، کراچی کے عوام تو ان بہانوں کے عادی ہوہی چکے ہیں لیکن اب کے الیکٹرک نے جانوروں سے بھی شہریوں جیسا سلوک کرنا شروع کردیا ہے۔ کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں اور سفاری پارک کے جانوروں کو ایک ہی طرح ٹریٹ کرنا شروع کردیا ہے، دو دن ہوگئے ہیں اور سفاری پارک میں بجلی نہیں اور بجلی نا ہونے سے سب سے زیادہ پریشان ہیں سونو اور ان کی ملکہ، بھئی دو دن سے نہانے کو پانی جو نہیں ملا ہے۔بجلی کی فراہمی معطل ہوئی سب اسٹیشن سے کیبلز کاٹ دینے کی وجہ سے اور کے الیکٹرک نے اس معاملے پر بھی بیان بازی شروع کردی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تحریری طور پر جب تک مرمت کے اخراجات کی ادائیگی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی فالٹ دور نہیں کیا جاسکتا ، جبکہ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ تحریری طور پر یقین دہانی تو پہلے ہی کرائی جاچکی ہے۔ کراچی کے شہریوں کے ساتھ اب جانور بھی کے الیکٹرک کے متاثرین میں شامل ہوگئے ہیں۔ کئی بار شکایت کے باوجود بھی بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...