Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کے الیکٹرک کا آپریشن برق، چارہزارکنڈے ختم ، دو افراد گرفتار

کے الیکٹرک کا آپریشن برق، چارہزارکنڈے ختم ، دو افراد گرفتار

k-electricکراچی ، کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن برق شدت کے ساتھ جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جہاں نادہندگان اور بجلی چور وں کو گرفتارکرلیا گیا۔پریس بیان کی تفصیلات کے مطابق حالیہ چھاپوں کے دوران تقریباً 4000غیرقانونی کنکشنوں کو ختم کرکے 1800کلوگرام سے زائد تار قبضے میں لے لیاگیا اور بجلی چوری میں ملوث ایک شخص کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ۔ کے الیکٹرک کی جانب سے یہ چھاپے ایف آئی اے اور رینجرز کی مدد سے مارے جارہے ہیں اور ایسے علاقوں میں بھی کارروائی کی گئی ہے جہاں اس سے قبل مزاحمت کا سامنا تھا۔جن علاقوں میں چھاپے مارے گئے ان میں نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی، گلشن، ایف ابی ایریا،شاہ فیصل ،بن قاسم، گڈاپ،لیاقت آباد ،جوہر ،ملیر،لانڈھی، کورنگی،ٹیپو سلطان ،کلفٹن،اورنگی ،لیاری اور گارڈن سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔ گلستان جوہر بلاک 15میں بجلی چوری میں ملوث ایک پینٹ ہاﺅس پر چھاپہ مارا گیا جو بھاری الیکٹرونک اپلائنسز کے ذریعے بجلی چوری کررہا تھا۔گلستان جوہر کے علاقے میں ہی رہائشی منصوبوں ،رابعہ سٹی، جوہر اسکوئر اور یونیک ہائیٹس پر بھی کے الیکٹرک کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور کورنگی کے علاقے میں بجلی چوری کرنے پر تقریباً 7افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ اس کے علاوہ لائنز ایریا کے علاقے میں چھاپے کے بعد 4تجارتی اور 2رہائشی افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ مزید برآںلیاری کے علاقے میں چھاپے کے دوران 2تجارتی صارفین سے موقع پر ہی جرمانے کی رقم بھی وصول ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...