Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کے الیکٹرک کے منافع میںسے 5ارب41کروڑ روپے صارفین کو ملیں گے

کے الیکٹرک کے منافع میںسے 5ارب41کروڑ روپے صارفین کو ملیں گے

k-electric نیپرا نے کے الیکٹرک کے منافع میں سے5 ارب 41 کروڑ روپے بطور ریلیف صارفین کو منتقل کر نے کی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے تحت جنوری سے دسمبر 2014ء کے عرصے میں استعمال کی گئی بجلی پر صارفین کو 42 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ نجی ٹی وی کو موصول نیپرا دستاویز کے مطابق الیکٹرک کے منافع میں صارفین کو حصہ دینے کے حق میں فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک یہ رقم اپنے پاس رکھنے اور استعمال کرنے کی مجاز نہیں۔ کے الیکٹرک نے مالی سال2011-12 میں 10 ارب27 کروڑ روپے اور مالی سال 2012-13 میں17 ارب86 کروڑ روپے آپریٹنگ منافع کمایا تھا۔ کے الیکٹرک کے2009ء میں منظور کر دہ ٹیرف میں کلابیک میکنزم شامل کیا گیا تھا۔ کلابیک میکنزم کے تحت کے الیکٹرک کو پابند کیا گیا تھا کہ مخصوص شرح سے زائد منافع کمانے کی صورت میں کے الیکٹرک وہ مخصوص حصہ صارفین کو منتقل کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...