Tuesday, October 20, 2020
Home Trending گھر گھر جاکر کھالیں جمع کرنے اور کیمپ لگانے پر پابندی، اجازت نامہ...

گھر گھر جاکر کھالیں جمع کرنے اور کیمپ لگانے پر پابندی، اجازت نامہ لازمی قرار

animal skin khalain1کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے جس کےتحت کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے اور پوسٹرز یا بینرز کے ذریعے کھالیں مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے قربانی کی کھالوں سے متعلق جاری کیے گئے ضابطہ اخلاق کے تحت صرف رجسٹرڈ تنظیموں اوردینی مدارس کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی لیکن کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے اور پوسٹرزیا بینرز کے ذریعے کھالیں مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی، کھالیں جمع کرنے کے لئے کمشنریا متعلقہ ڈی سی سے تحریری اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ ضابطہ اخلاق کے تحت لوگ خود جہاں کھال دینا چاہیں وہاں اپنی مرضی سے دے سکتے ہیں، گھرگھرجاکر کسی کو زبردستی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کھالوں کی منتقلی کے لیے کارڈ ،ادارے کا کارڈ،اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنےوالوں سے کھالیں ضبط کرلی جائیں گی۔ اس کے علاوہ عید الاضحیکے تینوں دن اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...