Thursday, October 22, 2020
Home Trending محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق...

محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

sindh governmentکراچی، محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا جس کے تحت زبردستی کھالیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا اہم اجلاس سیکریٹری داخلہ نیاز عباسی کی سربراہی میں ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق مرتب کیا گیا جس میں کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری 12 نکاتی ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی تنظیم کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع نہیں کرسکے گی، سڑکوں پر کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپس لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور کھالیں جمع کرنے کے لیے لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالوں کی منتقلی کے لیے پولیس کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا اور کوئی بھی زبردستی کھالیں لیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ عید کے 3 دنوں میں اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...