January 16, 2021 |_16 _January _2021
- Advertisment -

مقبول ترین

لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق لیاری مچھر کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی، زخمی شخص...

سی این جی کی بندش میں مزید ایک دن کا اضافہ

سی این جی کی بندش میں مزید ایک دن کا اضافہ۔ ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز ہفتہ کی صبح...

کراچی کا موسم آج سرد اور خشک رہے گا

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم...

ایم کیو ایم کا حکومت میں رہنے یا الگ ہونے سے متعلق عوام سے رائے لینے کا فیصلہ

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستا ن نے حکومت میں رہنے یا الگ ہونے سے متعلق عوام سے رائے لینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےایم کیو ایم کے کنونئیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی والوں کو زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے رکھا گیا، ان کو کم گنا گیا اور ان کی نمائندگی کو صرف 25 فیصد کردیا گیا، مگر پھر بھی یہ شہر پاکستان کو 65 فیصد اور سندھ کو 95 فیصد ریونیو دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تمام تحفظات اور لائحہ عمل حکومت کو بتاکر عوام کے پاس جارہے ہیں، پہلا مطالبہ مردم شماری کی درستی ہے، کابینہ میں شامل ہونا ہمارا مطالبہ کبھی نہیں تھا،گورنر سندھ نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ درست قرار دیدیا ہے امید ہے کہ مردم شماری دوبارہ کراکے کراچی کے اعداد وشمار درست کیے جائیں گے ۔

خالد مقبول کا مزید کہنا تھا کہ یہ شہر تمام تر زیادتیوں، ناانصافیوں، نظر انداز کیے جانے اور بغیر کسی وجہ کے بڑے آپریشن کیے جانے کے باوجود پاکستان کو ریونیو کما کر دیتا ہے،کراچی والے پانی کا ٹیکس دیتے ہیں مگر اسے پانی نہیں ملتا، صفائی کا ٹیکس دیتا ہے مگر صفائی کے انتظامات نہیں، سڑکوں کی تعمیر کا ٹیکس دیتا ہے مگر اس کے پیسے سے کہیں اور کی سڑکیں بن رہی ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ‘کراچی کو آپ نے گزشتہ 15 سالوں سے تمام نوکریوں سے باہر رکھا ہے، اپنے اقدامات سے حکومتوں نے سندھ کے شہری علاقوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی نوکریوں پر کراچی کا کوئی حق نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat