Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ نہیں پڑیں گے، متحدہ شکست کے ڈر سے بہانے کررہی ہے، عمران خان

imrankhanteam300x160320x180کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو علم ہوگیا ہے کہ اس بار این اے 246 میں ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ نہیں پڑیں گے اس لئے شکست کے ڈر سے اس نے ابھی سے بہانے شروع کر دیے ہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں آج تاریخ ساز انتخابات ہورہے ہیں، پہلے کراچی میں صرف دھاندلیاں ہوتی تھیں لیکن اب پہلی بار انتخاب ہورہا ہے جب کہ آج اگر رینجرز تعینات نہ ہوتی تو انتخاب نہیں ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ایم کیو ایم نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے اور اسے علم ہوگیا ہے اس بار ایک لاکھ 40 ہزار ووٹ نہیں پڑیں گے اس لئے ابھی سے اس نے بہانے بازی شروع کردی ہے جب کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ووٹرز کو ڈرایا جارہا ہے تاہم آج اچھا نتیجہ آئے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی آج کی کارروائی کے لئے پوری تیاری ہے اور ہم نے 3 گواہ بلائے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے سامنے ایسی چیزیں لارہے ہیں جس سے اگلا انتخاب شفاف ہوگا اور ملک میں جمہوریت کو فائدہ ہوگا۔

Open chat