شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 32 افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

crimeکراچی، شہرکےمختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 32 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی پولیس کے مطابق نیو کراچی، لیاقت آباد، گڈاپ، ملیر، الفلاح، شاہ لطیف ٹاون، موچکو اور لیاری میں چھاپے مار کر 32 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے 6 کا تعلق کالعدم تنظیم اور 5 کا سیاسی جماعت سے ہے، گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top