Wednesday, October 28, 2020
Home Trending اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر ہندوخاتون نے اسلام قبول کرلیا

اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر ہندوخاتون نے اسلام قبول کرلیا

 qabool Islamجماعة الدعوة کراچی کے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ہندو خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔ کلمہ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری نے پڑھایا۔ موسیٰ لین لیاری کی رہائشی ودیا ولد اشوک نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اپنا سابق مذہب ہندومت ترک کر کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔ نومسلمہ کا نیا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر ناظم جامعہ ابوالخیر و دیگر نے نو مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے دین اسلام پر تاحیات عمل پیرا ہونے کی دعا کی۔

مفتی یوسف کشمیری نے نومسلمہ کو اسلام کے بنیادی احکام و فرائض سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ قبول اسلام کے حوالے سے عائشہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کے عادات و اطوار اور رہن سہن سے متاثر ہوئی ہے۔ اسلام کی تعلیمات بالکل واضح ہے، جس میں کوئی دو رنگی نہیں پائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بغیر کسی دباﺅ کے اپنی پسند اور رضامندی سے اسلام قبول کیا ہے، نو مسلمہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنی بقیہ زندگی میں اسلامی تعلیمات پر پختگی سے عمل پیرا ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...