Friday, October 23, 2020
Home Trending شادی کے 16 سال بعد خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش،...

شادی کے 16 سال بعد خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، ایک بچی انتقال کرگئی

 Babiesنارتھ ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں شادی کے 16 سال بعد ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں شادی کے 16 سال بعد 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچوں کے والد ظہیر خان نے بتایا کہ ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور ان کے گھر 4 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس میں سے ایک بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے جب کہ 3 بیٹیا ں اور بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کا وزن نارمل پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں کم ہے لیکن چاروں بچوں کی حالت نارمل ہے، انھیں سانس لینے میں تھوڑی مشکل پیش آ رہی ہے جس کی وجہ سے انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، بچوں کا طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے، بچوں کو بہت جلد وارڈ میں ان کی والدہ کے پاس شفٹ کر دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...