Tuesday, October 20, 2020
Home کھیل کراچی یونائیٹڈ کے وائی آئی یوتھ لیگ‘کورنگی سینٹر انڈر16بھاری مارجن سے کامیاب

کراچی یونائیٹڈ کے وائی آئی یوتھ لیگ‘کورنگی سینٹر انڈر16بھاری مارجن سے کامیاب

footballکراچی،        کراچی یونائیٹڈ کے وائی آئی یوتھ لیگ میں دو میچز برابر رہے جبکہ ایک میچ فیصلہ کن رہا۔کراچی یونائیٹڈ فٹبال فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جاری اس یوتھ لیگ میں کورنگی سینٹر فٹبال گراﺅنڈ میں پہلا میچ آگرہ تاج یوتھ اکیڈمی اور کورنگی سینٹر یوتھ اکیڈمی انڈر16 ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جسے کورنگی سینٹر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد با آسانی4گول سے جیت لیا۔وقفہ تک فاتح ٹیم کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی یہ گول وحید نے12ویں منٹ میں اسکور کیا۔وقفہ کے بعد آگرہ تاج سینٹر نے گول برابر کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی لیکن انہیں اپنے مقصد میں کامیابی نہ مل سکی اسی دوران فاتح ٹیم کے وحید نے مزید ایک گول اسکور کرکے آگرہ تاج سینٹر کو دباﺅ میں لے لیا۔آگرہ تاج آخر تک اس دباﺅ کا سامنا نہ کر سکی اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کورنگی سینٹر انڈر16 کے عرفان نے46ویں اور53ویں منٹ میں لگاتار دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو بالکل یقینی بنادیا۔دوسرے میچ میں کورنگی سینٹر انڈر14اور آگرہ تاج سینٹر انڈر14 مد مقابل تھیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہوا اور شائقین کو عمدہ فٹبال دیکھنے کو ملی لیکن کھیل کے مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کو گول اسکور کرنے میں کامیابی نہ مل سکی۔تیسرے اور آخری میچ کورنگی سینٹر انڈر12اور آگرہ تاج سینٹر انڈر12کے مابین کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔کورنگی سینٹر انڈر16 کے نذیر‘آغرہ تاج سینٹر انڈر16 کے عبداللہ اور کورنگی سینٹر انڈر14 کے نور الدین کو رف کھیل کا مظاہرہ کرنے پر یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔سلیم فیض داد رحمن‘لطیف اور رضوان میچ ریفری تھے جبکہ محمد شہزاد اور نسیم نے میچ کمشنر کے فرائض انجام دیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...