Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

آغا سراج پر ایک سال بعد فرد جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی...

تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے...

ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی اورسابق صوبائی وزیرعادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ نجی ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ایم...

بلاول نے نثارکھوڑوکوپی پی سندھ کاصدرمقررکردیا

nisar-khoroکراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کی رائے اور سینئر رہنمائو ں کی مشاورت کے بعد نثاراحمد کھوڑو کو پیپلز پارٹی سندھ کا صدر مقرر کردیا ہے ۔یہ اعلان جمعرات کو کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، مولا بخش چانڈیو ، راشد ربانی نے پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔پیپلز پارٹی سندھ کے سربراہ نثار احمد کھوڑو نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری ، فریال تالپور، بختاور بھٹو ، آصفہ بھٹو زرداری سمیت پوری پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے مجھ پر ایک بار پھر جو اعتماد کیا ہے اس پر بھرپور پورا اتروںگا۔انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ پیپلز پارٹی کوعوام کی طاقت سے سندھ سمیت ملک بھر میں2018ء کے آئند ہ انتخابات میں بھرپور کامیابی اور ملک بھر میں پارٹی کو وہ مقام دلائیں گے۔انھوں نے کہا کہ وزارت پارٹی کی امانت ہے تاہم پارٹی نے ابھی تک وزارت چھوڑنے کاحکم نہیں کیا ہے ،پارٹی جب بھی حکم کر ے گی اس وقت وزارت چھوڑ دوںگا۔ انھوں نے کہا کہ سب کی کوششوں کی وجہ سے سلام شہداء ریلی کامیاب ہوئی اور اب آئندہ انتخابات میں سندھ کے دیگر اضلاع سمیت کراچی میں بھی اکثریت سے تیر کی کامیابی ہوگی اورجذبے کے ساتھ کراچی میں مزید کام کریںگے۔انھوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی تنظیم کے لیے فی الحال انہیں صوبائی صدر مقرر کیا گیا ہے تاہم جلد تنظیم کے باقی عہدوں کا بھی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

Open chat