Wednesday, October 21, 2020
Home Trending نواز شریف اور عمران بند گلی میں پھنس چکے ہیں،کھوڑو

نواز شریف اور عمران بند گلی میں پھنس چکے ہیں،کھوڑو

nisar-khoroکراچی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان آئندہ انتخابات کی بھرپور تیاری کرلیں ، 2018ء کے انتخابات کا دن ملک بھر میں تیر کی فتح کا دن ثابت ہوگا اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنا کر دکھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انھو ںنے جمعہ کو پیپلز سیکریٹریٹ کراچی اور اپنی رہائش گا ہ پر مبارکباد کے لیئے آنے والے ہزاروں کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان دونوں بند گلی میں پھنس چکے ہیں ، نواز شریف کے بعد ایک آمر کے ریفرینڈم کے حمایتی عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے خود کو بھی مودی کا یار ثابت کیا ہے اور یہ دونوں مزید ملک کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات تسلیم کرلے ورنہ 27دسمبر کے بعد نواز شریف کو بند گلی سے بھی نکلنے کا موقع نہیں ملے گا ۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کی ناکام پالیسیوںکی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہورہا ہے تو دوسری طرف پانامہ لیکس معاملے کے بعد نوا ز شریف کے وزرات عظمیٰ کے عہدے پر بھی سوالیہ نشان آچکا ہے اسلئے وہ خود کوبھی احتساب کے لیئے پیش کریں اور پیپلز پارٹی انھیں بھاگنے نہیں دے گی۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی غیر آئینی طریقے سے تبدیلی کے عمل کی حمایتی نہیں ہے تاہم نواز شریف جمہوری طریقے سے گھر چلے جائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...