Saturday, October 31, 2020
Home Trending لفظ مہاجر گالی ہے اسے استعمال نہ کریں، خورشید شاہ

لفظ مہاجر گالی ہے اسے استعمال نہ کریں، خورشید شاہ

khorshed shahکراچی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ لفظ مہاجر گالی ہے، اسے استعمال نہ کریں، مہاجر وہ ہوتے ہیں جو کیمپوں میں رہیں، ہم سب کو ساتھ رکھیں گے کسی کی ہندوستان واپسی نہیں چاہتے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کے تحت ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا جلسہ کسی کے حق یا مخالفت میں نہیں، 18 اکتوبرکے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئےجلسہ کررہے ہیں۔ جلسے اور بلاول بھٹو کی سیکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہماری حفاظت کرے گی۔عمران خان کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے، ابھی 14 دن کا وقت ہے، عمران خان معصوم ہیں، ابھی وہ نئے نئے سیاست میں آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...