Friday, October 30, 2020
Home Trending ملک بچانے کے لئے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا ہوں گے،...

ملک بچانے کے لئے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا ہوں گے، خوش بخت شجاعت

mqm-flagکراچی،  ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانے سے کوئی الگ نہیں بلکہ یکجا ہوتا ہے اگر ملک بچانا ہے تو انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام عمل میں لانا ہوگا۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار کے مقام پر تحریک انصاف کے خلاف اور سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ریلی، دھرنا یا جلسہ نہیں ہے بلکہ یہ متعصبانہ اور منافقانہ رویے کے خلاف احتجاج ہے اور عوام کا باہر نکلنا ایسا رویہ رکھنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بنانے کی بات تو پوری دنیا میں ہوتی ہے اور ہم پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی بات کررہے ہیں، صوبے بنانے کا مطلب الگ ہونا نہیں بلکہ یکجا ہونا ہے اور ہم نئے صوبوں کا مطالبہ صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کرتے ہیں۔

خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل اور مسائل میں توازن نہیں ہے، کراچی کماؤ پوت ہے اور پورے پاکستان کو کھلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد نے خون کا دریا پار کیا تو یہ ملک حاصل کیا لیکن انہیں یہاں صوبائیت، جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام ملا اگر پاکستان کو متحد، مضبوط اور مستحکم رکھنا ہے تو نئے انتظامی یونٹس بنانا پڑیں گے، ملک میں نئےانتظامی یونٹس قائم کئے گئے تو عوام کو ان کےگھروں پر سہولتیں ملیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...