Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار وزیر اعظم اکتوبر میں ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبوں کے لیے ترغیبی...

وزیر اعظم اکتوبر میں ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبوں کے لیے ترغیبی پیکیج کا اعلان کریں گے،خرم دستگیر خان

khurram dastagir1کراچی، وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اکتوبرکے پہلے ہفتے میں ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبوں کے لیے ترغیبی پیکیج کا اعلان کریں گے، ترغیبی پیکیج 4 نکات پرمشتمل ہوگا جن میں ویلیوایڈیشن سیکٹر میں پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، برانڈنگ، مارکیٹ ایکسس اور کاروباری لاگت میں کمی شامل ہیں کو سپورٹ کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے  ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے سے خطاب کے دوران کہی، وزیرتجارت نے اس تاثر کو غلط قراردیا کہ پاکستان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے استفادہ نہیں کیاانہوں نے بتایا کہ یورپین یونین کی سطح پر جی ایس پی پلس اسٹیٹس انتہائی کامیاب ثابت ہوا جسکی بدولت سال 2014 کے دوران یورپی ممالک میں 1.3 ارب ڈالر کی پاکستانی مصنوعات کی اضافی برآمدات ہوئیں،جی ایس پی پلس پاکستان کے لیے ایک طاقت کا درجہ رکھتی ہے جسکے توسط سے ہم آئندہ 10 سال تک استفادہ کرسکتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں حکومت ایکسپورٹرز کی راہ میں اگرچہ پھول بچھانے کی استطاعت نہیں رکھتی ہے لیکن ان کی راہ سے کانٹے ضرور دورکرے گی تاہم فسکل حالات میں بہتری کی صورت میں چند سالوں بعد حکومت ایکسپورٹرز کی راہ میں پھول بچھانے کے قابل ہوجائے گی، انہوں نے برآمدکنندگان پر زور دیا کہ وہ نوحہ کناں ہونے کے بجائے عزم وہمت کا مظاہرہ کریں، برآمدی شعبے نے تمامتر مسائل ومشکلات کے باوجود پاکستان کا سربلند کیا ہے جو لائق تحسین امر ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کی بدولت شرح سود6 فیصد، ایکسپورٹ ری فنانس کی شرح4.5 فیصد اور مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے، ان مثبت عوامل کو بھی مدنظررکھتے ہوئے فضا کو پراعتماد بنانے کی ضرورت ہے، ٹی ڈی اے پی کے سربراہ ایس ایم منیر نے کہا کہ سیلزٹیکس ریفنڈ کی عدم ادائیگیوں ودیگر منفی عوامل کے سبب صنعتی شعبہ غیریقینی کیفیت سے دوچار ہے جسکے سبب فیکٹریاں بتدریج بند ہوتی جارہی ہیں، وزیراعظم اگر ہمارے مشوروں پر صرف ایک سال عمل کریں تو نتائج اچھے اور ملکی برآمدات تین گنا بڑھ جائیں گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...