Wednesday, October 21, 2020
Home Trending کر پشن کی حمایت نہیں کرتے لیکن کارروائی قانون کے مطابق ہونی...

کر پشن کی حمایت نہیں کرتے لیکن کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیے، خورشید شاہ

khurshid shah1کراچی میں امن قائم کرنے لئے صوبائی حکومت بڑا کام کر رہی ہے،این آر او سے فائدہ اٹھانے والے بھی نہیں بچیں گے۔ وفاقی اپوزیشن رہنماءخورشید شاہ نے کراچی میں ایک پرہجوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کرپشن کے مرتکب افراد کے خلاف آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف نہ ہو وہاں مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ ہمیں قانون اور عدلیہ پر اعتماد ہونا چاہیے۔کر پشن کی حمایت نہیں کرتے لیکن کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماءعلی نواز شاہ کے متعلق کہا کہ وہ ایک اچھے سیاست دان ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کی مختلف ادوار میں کئی عہدوں پر فائزرہے ہیں۔ ان کے خلاف کرپشن کے الزمات بے بنےاد ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست ہمارے لئے عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی اور وہ پارلیمنٹ کے خلاف نہیں جائے گی ۔ جنہوںنے این آر او سے فائدہ اٹھایا تھا ان کے خلاف کاروائی ہو گی۔ سندھ میں 95 فیصد امن قائم ہو چکا ہے ۔کراچی میں مکمل امن قائم ہونے میں مزید دو سال لگ سکتے ہیں۔ اس کے لئے صوبائی حکومت اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی,کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور...

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...