پاکستان ڈے کک باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پزیر

4-4-2019کراچی کک باکسنگ کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام ، اسپورٹس فار لائف اور این ایم جی سی پاکستان کے اشتراک سے اختر کالونی کراچی میں منعقدہ پاکستان ڈے کک باکسنگ چیمپئین شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئی۔ چیمپئین شپ کے مہمان خاص اسپورٹس فارلائف کے شہزاد قاضی تھے جبکہ اس موقعے پر کراچی شہرکے ممتاز مارشل آرٹس ماسٹرز اور اسپورٹس آرگنائزرزکی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنمیں شیہان شہزاد احمد، شیہان دوست محمد خٹک ، شیہان جاوید علی، ، سینسی سید اشرف علی، سینسی خورشید سموں، ماسٹر محمد راشد، ڈاکٹر ندیم اختر، ماسٹر ذوالفقار علی زلفی، اعجاز احمد قریشی، راجہ جاوید، راجہ محمد افسر،عبدالرحمن،اویس شاہ اور دیگر موجود تھے۔ فائنل نتائج کے مطابق انٹر کلب مقابلوں میںرابیل نے زوالفقار کو، ابراہیم نے عباس کو، عبدالرحمن نے زوہیب کو جبکہ رحمن نے محب کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان ڈے کک باکسنگ مقابلوں میں کورنگی کیوکوشن کے علی نے گولڈ جبکہ راجہ کک باکسنگ کے اویس نے سلور میڈل حاصل کیا، اسی طرح ذیشان نے گولڈ اور ابرار عباسی نے سلور، راجہ ارحم نے گولڈ اور عرفان نے سلور جبکہ گرلز مقابلوں میں ریحاب نے گولڈ اور فجر نے سلور میڈل حاصل کیا۔ مقبلوں مین سینٹر ریفری کے فرائض ماسٹر راجہ غضنفر نے جبکہ آفیشلز کے فائض راجہ یاسر، وقاص، ساج سلیم اور علی نے انجام دئے، اقبال ٹائگر نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دئے۔ بعد ازاں جیتنے والے کامیاب کھلاڑیوں کو مہمانان گرامی حضرات نے میڈلز و سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے جبکہ چیمپئین شپ کے آرگنائر اور سندھ ایمیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجہ ایم غضنفر نے تمام مہمانوں کو یادگاری شیلڈ ایوارڈ کی جبکہ اس موقعے پر کراٹے کے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ عبدالرحمن کو کک باکسنگ کلب آف پاکستان کی طرف سے خصوصی گفٹ پیک بھی دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top