Friday, October 23, 2020
Home Trending قومی ادارہ برائے صحت اطفال کی ایمرجنسی کے باہر سے شیرخوار بچہ...

قومی ادارہ برائے صحت اطفال کی ایمرجنسی کے باہر سے شیرخوار بچہ اغوا

jinnah-hospital-direly-needs-intensive-care-facilities-fdfdfdکراچی: قومی ادارہ برائے صحت اطفال کی ایمرجنسی کے باہر سے نقاب پوش خاتون شیر خوار بچہ اغوا کرکے فرار ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں نقاب پوش ملزمہ 40 دن کے عمر کو اغوا کر کے اسپتال سے فرار ہو جاتی ہے ۔فوٹیج میںاسکا ایک اور ساتھی بھی قریب ہی موجود ہے۔بچے کے اغوا کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ ساجدہ 17 ستمبر کو اپنے چار بچوں کے ہمراہ ڈیڑھ سالہ حنین کا علاج کرانے اسپتال آئی تو اس کے 40 دن کے ننھے عمر کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس نے بچے کو اپنے 11 سالہ دیور کے حوالے کیا اور اندر چلی گئی۔ اسی دوران ایک خاتون آئی اور بچے کو روتا دیکھ کر کہا کہ وہ چپ کروا دیتی ہے۔ اس نے بچے کو لیا اور فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق نقاب پوش خاتون سے متعلق اہم ثبوت مل گئے ہیںجس کی بناء پر جلد ملزمہ اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...