بہادرآباد سے اغواء ہونے والی 2 ماہ کی بچی 15 روز بعد بھی بازیاب نہ کرائی جاسکی، مغوی بچی کے والدین کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج، بچی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس تھانے بلاتی ہے لیکن بچی کی بازیابی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی، اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،