Wednesday, October 21, 2020
Home Trending منظور کالونی: میاں بیوی 2 بچوں سمیت قتل، 8 سالہ حماد زخمی، ملزمان گھر...

منظور کالونی: میاں بیوی 2 بچوں سمیت قتل، 8 سالہ حماد زخمی، ملزمان گھر کو آگ لگا کر فرار

killing with knife1کراچی: منظور کالونی میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی اور 2 بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل اور ایک بچے کو زخمی کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم افراد نے منظور کالونی میں جدون چوک کے قریب واقع گھر میں گھس کر میاں بیوی اور 2 بچوں کو قتل جب کہ ایک بچے کو زخمی کردیا اور پھر گھر کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے چاروں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل جب کہ ایک بچے کو زخمی کردیا اور پھر گھر کو آگ لگا دی۔ واقعہ میں قتل ہونے والے افراد کی شناخت 45 سالہ محمد طارق، 40 سالہ ثمینہ، 15 سالہ رومیسا اور 13 سالہ سعد کے ناموں سے ہوئی جب کہ 8 سالہ حماد زخمی ہوا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچے کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...