Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں متحدہ شعبہ خواتین کی جانب سے بھنگوریہ گوٹھ سے 3 لڑکیوں کے...

متحدہ شعبہ خواتین کی جانب سے بھنگوریہ گوٹھ سے 3 لڑکیوں کے اغوا کی مذمت

kishwar zahra1کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ خواتین کی انچارج اور رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے بھنگوریہ گوٹھ سے 3 لڑکیوں کو اغوا کے بعد شکار پور میں بااثر شخصیت کی حراست میں رکھنے کی مذمت کی ہے۔ ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو سے جاری ایک مذمتی بیان میں کشور زہرہ نے کہا کہ سندھ میں وڈیروں ، جاگیر داروں اور بااثر شخصیات کی جانب سے لوگوں کو حراست میں رکھنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں لیکن حکومت ان واقعات کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھنگوریہ گوٹھ سے اغوا کے بعد شکار پور میں حبس بے جا میں رکھی جانے والی تینوں لڑکیوں کو فوری طور پر بازیاب کروائیں اور انکے اغوا میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی