بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلسیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے کیویز کپتان نے بتا دیا

سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے کیویز کپتان نے بتا دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ کل پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے کہنا مشکل ہے۔

آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے، اس ناک آؤٹ میچ سے قبل کیوی کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے کہنا مشکل ہے لیکن پاکستانی ٹیم دنیا کی ایک ایسی ٹیم ہے جو کسی بھی وقت سب کو حیران کر سکتی ہے۔

کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس کا پیس اٹیک بہت اچھا ہے، دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

کیوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خاصیت ہے کہ وہ جھٹ پٹ بدل جاتی ہے۔

یاد رہے  کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کل ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code