FIAنے کے کے ایف کی جائیدادکی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں

KKFکراچی ایف آئی اے نےایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف کی اربوں روپے کی منجمد جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں۔شہر قائد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں پر کے کے ایف کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ایف آئی اے نے تفصیلات جمع کرائی۔عدالت میں جمع تفصیلات میں بتایا گیا کہ کے کے ایف کی منجمد جائیدادیں کراچی، حیدرآباد اور خیرپور میں ہیں، شہر قائد میں فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، رفاہ عام سوسائٹی، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ملیر، قصبہ کالونی، گاڑن اور لیاری کے علاقوں میں یہ جائیدادیں ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top