Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے کے ایم سی: محکمہ تعلیم میں لوٹی گئی رقم کی تفصیلات عدالت...

کے ایم سی: محکمہ تعلیم میں لوٹی گئی رقم کی تفصیلات عدالت نے طلب کرلیں

KMC Buildingکراچی: عدالت عالیہ سندھ نے کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں خورد برد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے حکم دیا کیا کہ بتایا جائے جعلی اکاونٹس کھول کر کتنی رقم کی کرپشن کی گئی۔ ڈائرکٹر ایجوکیشن کے ایم سی منصور مرزا اور بینک مینیجر علیم قادری کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈائرکٹر ایجوکیشن منصور مرزا اور بینک مینیجر علیم قادری نے گھوسٹ ملازمین کے نام پر جعلی اکاونٹس کھولے۔ اب تک کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں اب تک 238 گھوسٹ ملازمین کو بر طرف کیا جا چکا ہے ۔ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیےخرد برد کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرلیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...