کے ایم سی،20ہزارپلاٹس واگزارکرانے کیلئے آپریشن

kmcکراچی کراچی میونسپل کارپوریشن نے شہر میں بڑی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے رفاعی سمیت 20 ہزار سے زائد پلاٹوں پر قبضہ ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس پیر سے بڑا آپریشن کرنے جارہی ہے،نجی چینل کی نیوزویب سائٹ مطابق آپریشن کے دوران مزاحمت روکنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔پہلے مرحلہ میں رفاحی پلاٹوں پر قائم شادی ہال مسمار کئے جائیں گے۔آپریشن کیلئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ، رینجرز اور پولیس سمیت متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کے ڈی اے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر محکمہ انسداد تجاوزات نے گلشن اقبال، نیپا چورنگی، گلستان جوہر اور فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے رفاحی پلاٹس پر قائم 10سےزائد شادی ہالز سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔کے ڈی اے کے دوہفتے سے زائد جاری آپریشن کے دوران 90 سے زائد شادی ہالز، غیرقانونی تعمیرات سمیت دیگر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top