ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کے ایم سی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمی کے افسران و ملازمین شہریوں کے مفاد کو اولیت دیں شہر میں کام ہوگا تو کے ایم سی سمیت تمام اداروں میں بہتری آئیگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پہلے ان اسیکموں کو مکمل کیا جائے جن پر پہلے ہی 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اجلاس کے دوران انہوں نے کے ایم سی ملازمین کو بتایا کہ تنخواہوں کی مد میں 16 کروڑ روپے کی کمی کا سامنا ہے سندھ حکومت کو سمری ارسال کی ہے تاکہ یہ مسئلہ مستقل طورپر حل کیا جاسکے۔