بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی ترجیح ہے، چیئرمین بلدیہ غربی

izhar ahmed khanکراچی، چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی اور کھیل کو د کی معیاری سرگرمیوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ یوسی 27 ارکان فٹبال گراونڈ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا موقع پر موجود علاقہ معززین نے چیئرمین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے یہاں کھیل کود کی سرگرمیاں معدوم ہوگئی ہیں گراونڈ کے اطراف باونڈری وال کی تعمیر سے اسے دوبارہ کھیل کود کے قابل بنایا جاسکتا ہے چیئرمین نے علاقہ معززین کو یقین دلاتے ہوئے کہا عوام کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام پارکس و پلے گراونڈز کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ارکان فٹبال گراونڈ کو دوبارہ کھیل کود کے قابل بنانے کیلئے نہ صرف باونڈر وال بلکہ بیٹھنے کی سہولت اور روشنی کی فراہمی کے حوالے سے بھی فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top