Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سکھرین فورم کی جانب سے کے ایم سی آفیسرز کلب میں...

سکھرین فورم کی جانب سے کے ایم سی آفیسرز کلب میں عید ملن مشاعرے کا انعقاد

سکھریMushaheraن فورم کی جانب سے کے ایم سی آفیسرز کلب کے سبزہ زار پر پروفیسر منظر ایوبی کی زیر صدارت ایک پروقار عید ملن مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر محمد اسلم خان ، مظہر علی خان ،نجم الدین شیخ نے بطور مہمانانِ خصوصی اورکرنل اسد مرزا ، نواب محمد یوسف ،سید ظہیر احمد اور منیر میمن نے بطور مہمانانِ اعزازی شرکت کی نظامت کے فرائض وسیم ساغر نے ادا کئے ،جب کہ تلاوت قرآن پاک انیس زبیر اور نعت رسول مقبول ﷺ عائشہ ناز نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ،عید ملن مشاعرے میں سکھر ، حیدرآباد اور کراچی کے ممتاز شعراکرام نے شرکت کی جن میں گلناز آفرین شاداب احسانی ، وسیم ساغر ، شمش الغنی ، اختر سعیدی ، سلمان صدیقی، سجاد ہاشمی ،علاو¿الدین خانزادہ ،عمار اقبال ، افروز رضوی ، اختر رضا ، عارف شیخ عارف اور یاسمین کرن فاروقی نے کلام پیش کیا ، اس موقع پر سکھرین فورم کے عہدیداران ،ممبران اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے محمداسلم خان اور مظہر خان نے کہا کہ سکھرین فورم علمی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ،توقع ہے کہ علم ادب اور ثقافت کے فروغ کے لئے فورم کی کاوشیں جاری رہیں گی ،اس سلسلہ میں فورم سے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا،فورم کے عہدیداران انیس زبیر ،سید ظہیر احمد ،نواب محمد یوسف نے کہا کہ فورم نے ہمیشہ تعمیری و مقصدی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے ، مشاعروں اور ادبی نشستوں کا اہتمام اسی سلسلہ میں کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کے ادبی ذوق کی تسکین ہوسکے ، انہوں نے تعاون پر محمد اسلم خان، مظہر خان اور شعراءکرام کا شکریہ ادا کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...