Saturday, October 31, 2020
Home Trending KN گوہر گرین سٹی کے رہائشی منصوبے کا افتتاح

KN گوہر گرین سٹی کے رہائشی منصوبے کا افتتاح

Gohar-Green-Cityکراچی (حفیظ خٹک) گوہر گروپ آف کمپنیز کے چئیرمین حنیف گوہر نے کہا ہے کہ کے این گوہر گرین سٹی کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ہے۔ عید الفطر کے بعد تعمیراتی کاموں کا آغاز اور تین سالوں میں پورا کردیا جائیگا۔ کے این گوہر گرین سٹی میں عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔

اتوار کے روز گوہر گرین سٹی کے سائٹ پر کراچی اپ ڈیٹس کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی منصوبے میں رہائشیوں کیلئے ہسپتال، کلب ہاﺅس، اسکول، مساجد، پارک اور سوئمنگ پول سمیت دیگر تمام سہولیات پہنچائی جائینگی۔ اس کے علاوہ سیکورٹی کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ تین سالوں میں مکمل کر لیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے میں 80 ،120 گز کے بنگلوں سمیت اپارٹمنٹس بھی تعمیر کئے جائینگے۔

اس سے قبل کے این گوہر گرین سٹی کے سائٹ پر عوام کی بڑی تعداد نے تیار شدہ بنگلے اور کلب ہاﺅس کا دورہ کیا۔ پوری سائٹ کو رنگا رنگ جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔بچوں کیلئے جھولوں سمیت اونٹ، اور گھوڑ سواری کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس سے بچے محظوظ ہوتے رہے جبکہ اشیائے خورد نوش کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ افتتاح کے پہلے روز ہزاروں افراد نے سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے میں گہری دلچسپی لی۔واضح رہے کہ مذکورہ رہائشی منصوبہ نیشنل ہائی وے پر واقع ملیر کورٹ کے عقب میں واقع ہے۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...