کورنگی کپ یوم یکجہتی کشمیر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ،واحدکلب کی فتح

7-2-2019کراچی دسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان اور قومی امن کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی پاکستان کے اشتراک مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر منعقدہ ڈسٹرکٹ کورنگی کپ یوم یکجہتی کشمیر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ “کا ٹائٹل میزبان کلب واحد شوٹنگ بال کلب کورنگی نے اپنے نام کرلیا ٹورنامنٹ لیگ اور ناک آوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا گیا جس میں لیگ سسٹم کا فائنل عارف والا حب اور واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی اور ناک آوٹ کا فائنل غازی شوٹر شاہ فیصل کالونی اور یونائٹڈ شوٹنگ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا، ناک آوٹ کے فائنل میں یونائٹڈ شوٹنگ بال کلب نے غازی شوٹر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 25-23 سے شکست دے کر کشمیر کپ اپنے نام کر لیا،لیگ سسٹم کا فائنل مہمان ٹیم عارف والا شوٹنگ بال کلب حب اور واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے مابین کھیلا گیا جو واحد اسپورٹس کلب نے نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 25-24 سے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top