Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت کورنگی میں سرسبز ماحول کا قیام ترجیح ہے،نیئر رضا

کورنگی میں سرسبز ماحول کا قیام ترجیح ہے،نیئر رضا

26-10-2016-aکراچی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک اور مثالی ضلع بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹیز کے چیئر مینوںاور محکمہ پارکس کے افسران کے ہمراہ ملیر زون میں محکمہ پارکس کے زیر انتظام نرسریوں کے دورے کے موقع پر کیا چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے محکمہ پارکس کو ہدایت کہ زیر انتظام نرسریوں میں پودوں کی افزائش کے عمل کو تیز کیا جائے اور علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عوامی تعائون کے اقدامات بروئے کار لائے جائیںانہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے حوالے سے اقدامات کو تیز کریں اور صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو علاقائی سطح پر بہتر بنا یا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی بلدیہ کورنگی کی تمام نرسریوں کو فعال کیا جائے پودوں کی افزائش اور اس کی دیکھ بھال کے موثر انتظامات کے ساتھ علاقائی سطح پر صاف ستھرا ،صحت مند ماحول کے ساتھ سرسبز ماحول کو بھی فروغ دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...