Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت سرکاری زمین پرنصب جنریٹر کاٹیکس وصول کیاجائے،نیررضا

سرکاری زمین پرنصب جنریٹر کاٹیکس وصول کیاجائے،نیررضا

28-10-2016کراچی، چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی زیر صدارت محکمہ ٹیکس اینڈ ریکوری  کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو اور دیگر افسران بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ایڈورٹائزمنٹ کی ریکوری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے ڈائریکٹر ٹیکس اینڈ ریکوری بلدیہ کورنگی کاشف عزیز اور افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریکوری کو بڑھا یاجائے کچھ ٹیکس دوبارہ ری شیڈول ہوئے ہیں لہذا نئے شیڈول کے تحت ٹیکس وصول کئے جائیں اور جنریٹر کے چالان کی منظوری کونسل سے منظور کرنے کے بعد جہاں کہیں گورنمنٹ زمین پر جنریٹر نصب ہیں ان سے فیس وصول کی جائے۔اس سلسلے میں کورنگی کی حدود میں آنے والی فیکٹریوں اور مارکیٹوں میں چالان کی تقسیم کے کام بہتر انداز میں انجام دیئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس اینڈ ریکوری کے سلسلے میں ہفتہ وار میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ٹیکس اینڈ ریکوری میں بہتری آسکے۔انہوں نے مذید کہا کہ کورنگی کی تمام شاہرائوں سے ٹھیلوں ، کیبن ، پتھارے ناکارہ گاڑیوں ، فٹ پاتھوں پر قائم موٹر سائیکل ، کار میکنک کی دوکانوں پر کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جائے تاکہ شاہرائوں سے ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...