کورنگی مہران ٹاؤن میں شاہ فیصل پاور ہاؤس کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر چھلاوا گروپ کے 6 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کورنگی پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ 10 ملزمان پر مشتمل ہے جن میں سے 6 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کورنگی کازوے پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے، ملزمان کے مزید دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔