کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں 14 سالہ پڑوسی نے ڈھائی سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی، پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس کی بیوی کا فون آیا جس نے بتایا کہ اس کا بیٹا پڑوسیوں کے گھر تھا جب وہ اسے لینے گئی تو دیکھا کہ پڑوسیوں کا لڑکا امان اللہ اس کے ڈھائی سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کررہا تھا اور تکلیف کی وجہ سے بچہ مسلسل رورہا تھا بچے کے والد نے گھر آکر بچے کو دیکھا تو اس کے ساتھ بدفعلی ہوئی تھی جس پر اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی، پولیس نے بچے کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کر کے 14 سالہ امان اللہ کو گرفتار کرلیا۔