Friday, October 23, 2020
Home Trending کورنگی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک

کورنگی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک

image-karachiسپرہائی وے پرسبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ کورنگی سے پکڑے گئے دو ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہو گئے۔ شہر کراچی میں پولیس کے ساتھ ساتھ عوام بھی ڈاکوﺅں کے خلاف حرکت میں آگئے، پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 4 غوث پاک روڈ کے قریب دودھ کی دکان پر شہریوں سے لوٹ مار کر نے والے 2 ڈاکوﺅں کو شہریوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور دونوں ڈاکووں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں ملزم زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ ہلاک ملزموں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب سولجر بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کر نے والے ایک ڈاکو شہریوں کو پکڑ لیا، شہریوں نے ڈاکو پر تشدد کے بعد زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب گولیوں سے چھلنی دو لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں موجود سہراب گوٹھ تھانے کے اہلکاروں نے دعویٰ کیا کہ دونوں ڈاکو تھے جوکہ شہریوں سے لوٹ مار کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...