Thursday, October 22, 2020
Home Trending کورنگی میں پانی کا بدترین بحران، غیرقانی ہائیڈرنٹس دوبارہ کھل گئے

کورنگی میں پانی کا بدترین بحران، غیرقانی ہائیڈرنٹس دوبارہ کھل گئے

watertankersکراچی، کورنگی کریک سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا، اس کے باوجود علاقے میں پانی کا غیرقانونی کاروبار جاری ہے۔ سابق صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر نے کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں خصوصاً کورنگی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس بند کرادیے تھے، وزیر بلدیات کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد شرجیل میمن کو وزیر بلدیات کا اضافی چارج دیدیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کی ایک اعلیٰ شخصیت کے کہنے پر واٹربورڈ کے17گریڈ کے ایک جونیئر آفیسر راشد صدیقی کو گریڈ 19 کے عہدے چیف انجینئر ہائیڈرنٹس پر تعینات کردیا گیا۔

راشد صدیقی نے سفاکی، بے رحمی اور کرپشن کی بدترین داستانیں رقم کرتے ہوئے شہریوں کو پانی کے بدترین عذاب میں مبتلا کردیا، ذرائع نے بتایا کہ کورنگی میں اویس مظفر کے دور میں بند کرائے جانیوالے پانچوں ہائیڈرنٹس چکرا گوٹھ ہائیڈرنٹ، غریب نواز روڈ ہائیڈرنٹ، جمعہ گوٹھ ہائیڈرنٹ، حنیف ہائیڈرنٹ اور شعیب ہائیڈرنٹ دوبارہ کھل گئے ہیں اور ظلم کی انتہا یہ ہے کہ ان ہائیڈرنٹس سے 24 گھنٹے ٹینکروں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے، قانونی ہائیڈرنٹس بھی 8 گھنٹے سے زیادہ پانی فراہم نہیں کرسکتے ہیں اس کے علاوہ ان ہائیڈرنٹس میں کئی نل بھی لگائے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان ہائیڈرنٹس کو بلک لائن سے پانی فراہم کیا جاتا ہے، بلک کی لائن سے پانی کی فراہمی کے باعث کورنگی کے علاوہ کورنگی کریک اور ڈیفنس سمیت اطراف کے علاقوں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ ایک طرف تو علاقے کے مکین پانی سے محروم ہیں جبکہ اسی علاقے میں قائم ہائیڈرنٹس میں پانی ہی پانی ہے، ان علاقوں کے مکین اپنے ہی علاقے کے لیے مختص پانی ان ہائیڈرنٹس سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں،ذرائع نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کی اعلیٰ شخصیت کی پشت پناہی کے باعث راشد صدیقی واٹربورڈ میں بدمعاش کی حیثیت رکھتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...