Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

برساتی نالوں پر قائم تجاوزات و تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے، عبدالراشد خان

korangi townایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی الراشد خان نے ضلع کورنگی کی حدود میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج فلو کی درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ برساتی نالوں ، فراہمی و نکاسی آب کی تنصیبات سمیت سرکاری آراضی پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا فی الفور خاتمے کے لئے موثر انداز میں مہم چلائی جائے خصوصاً برساتی نالوںپر قائم غیر قانونی تعمیرات ختم کرکے برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جائے تاکہ نالوں کی آفادیت کو قائم رکھ کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے برساتی نالوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا نے کے لئے فوری اقدامات کریں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز کو ہدایت کی کہ برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کی جائیں اور علاقائی سطح پر برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے اس حوالے سے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ وہ برساتی نالوں کی سروے رپورٹ تیار کریں اور جہاںضروری ہو وہاں برساتی نالوں کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جائے ۔

Open chat